پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کرونا وائرس: ملک بھر میں مزید 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 50 سے زائد مریض جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 58 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 720 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 153 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 86 ہزار 785 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 57 ہزار 792 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 84 لاکھ 68 ہزار 570 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 370 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 5 کروڑ 8 لاکھ 3 ہزار 582 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 626 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں