تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایک روز میں کرونا وائرس کے سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 105 رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 369 ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 856 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 998 ہوچکی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 19 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 307 کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 186 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 13 کروڑ 41 لاکھ 38 ہزار 393 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 12 کروڑ 12 لاکھ 34 ہزار 326 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -