منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

ملک بھر میں کرونا وائرس کے 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 200 سے زائد رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوگئے، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 571 ہوچکی ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 68 ہزار 183 ہوگئی۔

- Advertisement -

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار 517 ہوچکی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 16 ہزار 570 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 51 ہزار 344 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.75 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 123 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 13 کروڑ 90 لاکھ 30 ہزار 380 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 13 کروڑ 9 لاکھ 58 ہزار 324 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں