تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 600 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 694 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 مریض جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 457 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 694 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 95 ہزار 613 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 36 ہزار 468 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 34 لاکھ 20 ہزار 654 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 924 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 106 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -