تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 700 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 25 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے 727 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 83 ہوگئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 25 مریض انتقال کر گئے، صوبے میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 901 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 98 ہزار 992 ہوگئی۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گزارش ہے حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔

خیال رہے کہ آج ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ملک میں سب سے کم 4.2 فیصد ہے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 654 ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 39 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -