بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 5 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 277 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 5 مزید اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مزید کمی آرہی ہے، پنجاب میں نئے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 277 ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہزار 847 ہوگئی ہے، لاہور میں 100، راولپنڈی میں 58 اور گوجرانوالہ میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ملتان میں 13، سیالکوٹ میں 11، گجرات میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈیرہ غازی خان میں 6، 6، منڈی بہاؤ الدین، بہاولپور اور ساہیوال میں 5، 5 جبکہ فیصل آباد میں 4 کیسز سامنے آئے۔

اسی طرح نارووال، رحیم یار خان، خوشاب، لودھراں اور اٹک میں 3، 3، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب اور بہاولنگر میں 2، 2 جبکہ قصور، جہلم، حافظ آباد، خانیوال، مظفر گڑھ، راجن پور اور اوکاڑہ میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 162 ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں اب تک 7 لاکھ 54 ہزار 559 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 85 ہزار 232 ہوچکی ہے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں