تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت میں کرونا وائرس کی صورتحال ابتر، 24 گھنٹے میں 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیںِ، کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 70 لاکھ 91 ہزار 518 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 لاکھ 84 ہزار 292 ہوگئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 69 لاکھ 96 ہزار 419 ہے، ان میں سے 60 ہزار 156 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 92 لاکھ 10 ہزار 807 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔

اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 92 ہزار 111 اموات ہوچکی ہیں۔

اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے 64 لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 32 ہزار 125 ہے۔

امریکا میں زیر علاج 14 ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 37 لاکھ 7 ہزار 128 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 230 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 41 لاکھ 23 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کرونا وائرس کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بھارت میں ایک دن میں 1 ہزار 65 سے زائد اموات ہوئیں۔

بھارت میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 41 لاکھ ہوگئی جبکہ اب تک ملک بھر میں 70 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 لاکھ 63 ہزار 70 ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 80 ہزار 999 ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -