تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روس میں ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہوتی جارہی ہے، امریکا اور بھارت بدترین صورتحال سے دو چار ہیں، روس میں صرف ایک روز کے دوران کوویڈ 19 کے 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 25 لاکھ 26 ہزار 715 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 105 ہوگئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 89 ہزار 201 ہے، ان میں سے 95 ہزار 49 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 67 لاکھ 46 ہزار 409 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 97 فیصد مریض وہ ہیں جو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 3 فیصد ہے۔

اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا بدستور بے قابو صورتحال کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد ایک بار پھر نیویارک میں ریستورانوں اور عوامی مقامات کو بند کردیا گیا ہے، صرف ریاست ٹیکسس میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

مجموعی طور پر امریکا میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی کل تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 38 لاکھ 12 ہزار 625 ہو چکی ہے۔

ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 398 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 48 ہزار 705 ہوچکی ہے، 38 لاکھ سے زائد فعال کیسز میں سے زیر علاج 18 ہزار 683 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 86 لاکھ 85 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 207 ہوچکی ہے۔

ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 179 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 80 لاکھ 64 ہزار 698 ہوچکی ہے۔

برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

برازیل میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 57 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 257 ہو چکی ہے۔

ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار 406 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 64 ہزار 344 ہوچکی ہے۔

فرانس، روس اور اسپین بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ روس میں صرف ایک دن میں 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

فرانس میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 18 لاکھ 65 ہزار اور اموات 42 ہزار، روس میں مجموعی کیسز کی تعداد 18 لاکھ 58 ہزار اور اموات 32 ہزار اور اسپین میں مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار اور اموات 40 ہزار ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -