تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکا میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی

واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ 59 ہزار 32 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 65 ہزار 323 ہوگئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 74 لاکھ 51 ہزار 65 ہے، ان میں سے 61 ہزار 225 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزار 644 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔

اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

امریکا میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 70 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 50 ہزار 510 ہے۔

اب تک ملک میں 2 لاکھ 4 ہزار 118 مریض ہلاک ہوچکے ہیں، زیر علاج 14 ہزار 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 42 لاکھ 50 ہزار 140 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں 87 ہزار 909 افراد کرونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

بھارت میں فعال کیسز کی تعداد 10 لاکھ 3 ہزار 272 ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 96 ہزار 399 ہوچکی ہے۔

برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 895 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 45 لاکھ 44 ہزار 629 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مذکورہ تینوں ممالک کے علاہ کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے روس، پیرو اور کولمبیا بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

روس میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ اور اموات 19 ہزار، پیرو میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ اور اموات 31 ہزار اور کولمبیا میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ اور اموات 24 ہزار ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -