تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس: دنیا بھر میں 8 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیںِ، کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 83 ہزار 472 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 لاکھ 8 ہزار 715 ہوگئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 66 لاکھ 64 ہزار 386 ہے، ان میں سے 61 ہزار 662 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ 1 کروڑ 59 لاکھ 10 ہزار 371 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 80 ہزار 174 اموات ہوچکی ہیں۔

اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے 58 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 13 ہزار 174 ہے۔

امریکا میں زیر علاج 16 ہزار 739 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 31 لاکھ 48 ہزار 80 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 277 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 35 لاکھ 82 ہزار 698 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تیسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 30 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، اب تک بھارت میں کرونا وائرس سے 56 ہزار 846 اموات ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -