واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا / پیرس: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، فرانس میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے، نیدر لینڈز کے 3 بڑے شہروں میں عوام کے باہر نکلنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار 131 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 10 لاکھ 6 ہزار 471 ہوگئی۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 76 لاکھ 69 ہزار 381 ہے، ان میں سے 65 ہزار 325 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 48 لاکھ 82 ہزار 279 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔
اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔
امریکا میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 73 لاکھ 61 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 42 ہزار 189 ہوچکی ہے۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 808 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 9 ہزار 636 ہوچکی ہے، 25 لاکھ سے زائد فعال کیسز میں سے زیر علاج 14 ہزار 65 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 61 لاکھ 45 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 543 ہوچکی ہے۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 96 ہزار 351 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 1 ہزار 397 ہوچکی ہے۔
برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔
برازیل میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 47 لاکھ 48 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 984 ہوچکی ہے۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 161 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 84 ہزار 182 ہوچکی ہے۔
ادھر فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 70 نئے کرونا کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ ایک دن میں 81 مریض ہلاک ہوگئے۔
نیدر لینڈز میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے، وائرس کے پھلاؤ کے پیش نظر فٹبال اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے داخلے پر پھر سے پابندی عائد کردی گئی۔
حکومت نے نائٹ کلبز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے، ایمسٹر ڈیم، دی ہیگ اور روٹر ڈیم میں عوام کے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی، تینوں شہروں میں انتہائی ضرورت کے تحت باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔