تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

پاکستان میں آج کورونا کے مزید 58 مریض جاں بحق ، 1800 سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 58 افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک ہزار 873 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 11ہزار376 اور فعال کیسزکی تعداد 34ہزار412 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسے کوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں مزید 58 کورونا کے مریض انتقال کر گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 11ہزار376 ہوگئیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں 42ہزار587 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سےایک ہزار873 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی،اور ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 34ہزار412 ہوگئی جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 35ہزار914 تک جا پہنچی۔

ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.39 فیصد تک آگئی ہے جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے 2ہزار228 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں اور کورونا کے 4لاکھ90ہزار126 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 54، پنجاب میں ایک لاکھ 54 ہزار 717، بلوچستان میں 18 ہزار 754 ، خیبرپختونخوا میں 65 ہزار 740 جبکہ آزاد کشمیر 8 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 اور اسلام آباد میں40 ہزار 892 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -