کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں کروناوائرس تفتان سے نہیں بلکہ سرحد پار سے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ زائرین ایران سے ہیں تفتان سے نہیں، سمجھنے کی ضرورت ہے وائرس تفتان میں نہیں تھا بلکہ سرحدپار سے آیا ہے۔
خیال رہے کہ ایران سے آنے والے سیکڑوں زائرین کو بلوچستان کے سرحدے علاقے تفتان میں رکھا گیا ہے، جنہیں ٹیسٹ کے بعد ملک کے مختلف صوبوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
Zaireen are from Iran…not Taftan. We need to understand that.
The virus was not produced in Taftan, but came from across the border.
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) March 17, 2020
بلوچستان میں 2 مقامات تفتان اور کوئٹہ میں قرنطینہ قائم ہیں، تفتان میں قائم قرنطینہ میں2800 سے زائد افراد موجود ہیں جب کہ میاں غنڈی کوئٹہ میں قائم قرنطینہ میں540 افراد موجود ہیں۔
کروناوائرس: تفتان سرحد سے کل سیکڑوں زائرین سکھر پہنچیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ قرنطینہ میں540 افراد سے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز وصول کر لیے گئے ہیں اور کرونا کی تصدیق پر مریض کو قرنطینہ سے باہر منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 540زائرین کو یکم مارچ کو ایران سے تفتان منتقل کیا گیا تھا اور پھر 13مارچ کو تفتان سےکوئٹہ قرنطینہ منتقل کیا گیا، ان 540زائرین نے ایران میں 14روزہ قرنطینہ مکمل کر رکھا ہے۔