پشاور: بیرون ملک سے پاکستان آنے والے 27 مسافر کورونا وائرس میں مبتلا نکلے ، محکمہ صحت نے کورونا متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے پشاور پہنچنے والے مسافروں میں کورونا کے کیسسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، شارجہ سے آنے والی پروازپی اے 613 میں 27 مسافر کورونا مثبت نکلے ، ریپڈٹیسٹ کےدوران 27 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
نجی ایئرلائن کی پرواز سے 175 مسافر پشاور پہنچے تھے ، جس کے بعد محکمہ صحت نے کورونا متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کےذریعے مسافروں کو پشاورلانے کے معاملے پر نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وارننگ اور جرمانہ عائد کردیا ہے۔
نجی ایئرلائن کی پرواز 17مئی کو شارجہ سے27 کورونا مریض لیکرآئی تھی جبکہ 10مئی کودبئی سے 24 کورونا میں مبتلا مسافر لیکر پشاورآئی تھی، سی اے اے کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن کا 17 مئی کو شارجہ سے پشاور آنیوالی پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے ، نجی ایئرلائن کو پشاورایئرپورٹ لینڈنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔