براعظم جنوبی امریکا کے ملک پیراگوئے میں شہریوں نے کورونا وائرس کیلیے فیئرول پارٹی منعقد کر کے مہلک وبا کو الوداع کرنے کا جشن منایا۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خبردار کرنے کے باوجود 10 ملین سے زائد آبادی والے ملک کے مشہور چارلس برج پر ہزاروں کی تعداد میں افراد نے جمع ہو کر خوب ہلہ گلہ کیا اور پابندیاں ختم ہونے پر ایک دوسرے سے گھل مل گئے۔
پارٹی کی خاص بات برج پر سجے کھانے کا ٹیبل تھا جو 500 میٹر طویل تھا جس پر انواع اقسام کے کھانے موجود تھے اور ٹیبل کے دونوں جانب بیٹھے شہریوں نے بڑے شوق سے اپنے پسندیدہ کھانے کو نوش فرمایا۔
لاک ڈاؤن کی سختیاں اور پابندیاں ختم ہونے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کھلی فضا میں جمع ہوکر آزادانہ نقل و حرکت کا بغیر کسی روک ٹوک کہ لطف اٹھایا۔
شرکا نے سماجی فاصلوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کو ہوا میں اڑا دیا، پرہجوم ماحول میں ایک دوسرے سے گھل مل گئے اور کورونا وائرس کو الوداع کہہ کر خوشیاں مناتے رہے۔
واضح رہے 30 جون تک ایک کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں 12 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جب کہ 350 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔