تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرونا وائرس: مرنے والے کو فوری جلانے کا حکم، تدفین پر پابندی

بیجنگ: چینی حکام نے کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی آخری رسومات اور تدفین پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر جلانے کا حکم جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی)کی جانب سے ہفتے کو  نئے ضوابط جاری کیے گئے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تدفین نہ کی جائے بلکہ اُن کے جسد خاکی کو قریبی مراکز میں جلایا جائے۔

چینی حکام نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات ہوں گی اور نہ ہی اُن کے اہل خانہ کو کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کا خطرہ، آخری موقع پر شادی روک دی گئی

ایچ ایچ سی ضوابط کے مطابق اگر کرونا وائرس کے مریض کی موت ہوتی ہے تو جس حد تک ممکن ہو، آخری رسومات کو محدود رکھا جائے، جس اسپتال میں مریض ہلاک ہو وہاں کا عملہ جگہ پر اسپرے کر ے اور لاش کو سیل کردے اور پھر اس کے کھولنے پر پابندی عائد کردے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ طبی عملے کی جانب سے اہل خانہ کو آگاہ کرنے کے بعد ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کیا جائے گا، جس کے بعد تدفین کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا جائے گا اور پھر وہاں سے کوئی نمائندہ آکر لاش کو لے کر مخصوص مقام پر پہنچے گا جس کے بعد جسد خاکی کو جلا دیا جائے گا۔

ایچ ای سی کے مطابق مردے کو جلانے کے بعد اُس کا سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ ہلاک شدگان کو جلانے کے دوران سینٹر میں کسی بھی رشتے دار یا اہل خانہ کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، مردے کی باقیات اور دستاویزات عمل مکمل ہونے کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس پھیپھڑوں پر کیا اثرات مرتب کر رہا ہے؟

دوسری جانب حکومت نے ووہان کے بعد 90 لاکھ کی آبادی والے شہر وین ژو کو بھی مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی جبکہ اب تک 15 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ یہ وائرس 24 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا۔

Comments

- Advertisement -