تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا بھر میں اموات کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی

کراچی : عالمی سطح پر مہلک ترین ثابت ہونے والے وائرس کووِیڈ 19 سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کو عالمی وبا قرار دیا جا چکا ہے، دو سو سے زائد ممالک اس مہلک وبا کی زد میں آچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بھی 17 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہیں، جب کہ اب تک صرف پونے چار لاکھ مریض ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز امریکا میں سامنے آئے ہیں، جن کی تعداد 5 لاکھ سے سے بڑھ گئی ہے۔

ہلاک افراد کی تعداد کے لحاظ سے امریکا دوسرے نمبر ہے جہاں اب تک 18,747 مریض کرونا کا شکار ہو چکے ہیں، اموات کے لحاظ سے پہلے نمبر پر تاحال یورپی ملک اٹلی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 18,849 ہو گئی ہے جب کہ مجموعی مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اسپین میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کووِیڈ-19 کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، امریکا کے بعد اسپین دوسرا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ کیسز سامنے آ چکے ہیں، اور اب تک 1 لاکھ 58 ہزار سے کیسز تجاوز کر چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 81 ہو گئی ہے، اموات کی تعداد کے لحاظ سے اسپین دنیا کا تیسرا بڑا متاثرہ ملک ہے۔

فرانس کرونا وائرس سے اموات کی تعداد کے لحاظ سے چوتھا بڑا اور کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پانچواں ملک ہے، فرانس میں ہلاکتیں 13 ہزار 197 تک پہنچ گئیں جب کہ 1 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

برطانیہ میں اگرچہ کیسز کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہیں لیکن اموات کی تعداد کا تناسب زیادہ ہے، اب تک برطانیہ میں کرونا وائرس سے 8958 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 73 ہزار 758 ہے۔

بیلجئم میں کرونا وائرس سے 3019 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 26،660 افراد متاثر ہو چکے ہیں، سعودی عرب میں کرونا سے 47 افراد ہلاک جب کہ 3651 افراد متاثر ہیں، بھارت میں وائرس سے 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 7600 افراد متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -