تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کرونا وائرس سے 24 گھنٹے میں مزید 32 اموات، مجموعی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 32 افراد کی اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1 ہزار 17 تک جا پہنچی، ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 48 ہزار 91 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 ہزار 17 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 32 افراد جان سے گئے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے 32 ہزار 919 مریض زیر علاج ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کرونا کے 14 ہزار 155 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 15 ہزار 346 کرونا ٹیسٹ کے گئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صرف سندھ میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 12 اموات ہوئی تھیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی قرضوں کے باعث پاکستان جیسے ممالک طبی سہولتوں پر زیادہ خرچ نہیں کر سکتے، ہمیں طبی سہولتوں کی بہتری کے لیے مالی وسائل کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان اور مغربی ممالک میں کرونا وائرس کی صورتحال بہت مختلف ہے کیونکہ ہمیں غربت کا چیلنج بھی درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈھائی کروڑ خاندان بے روزگار ہوگئے ہیں، کروڑوں لوگوں کو بھوک سے بچانے کے لیے معیشت کو کھولنا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -