جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

جرمنی میں لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی کرونا متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : جرمنی میں کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہی کرونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح جرمنی میں گزشتہ کئی ماہ سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تام عوام کی سہولت کےلیے جرمن حکومت کی جانب سے چند روز قبل ہی لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

جرمنی کے رابرٹ کوچ انسٹیٹیوٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہر مریض سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد اب ایک سے اوپر ہے یعنی اب میں عالمگیر وبا کے متاثرین کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ہفتے کے روز ہزاروں افراد نے سماجی دوری کے قانون کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک جگہ جمع ہوکر لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

چانسلر انگیلا میرکل نے جرمنی کی 16 ریاستوں کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد بدھ کے روز لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو میں نرمی کی تھی اور تمام دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔

جرمن چانسلر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے طلباء کو دوبارہ کلاسوں میں لوٹنے اور جرمنی کی مشہور فٹبال لیگ کو آئندہ ہفتے سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ جرمنی میں نئی اور مہلک ترین قرار دی جانے والی کرونا وائرس کی وبا نے 1 لاکھ 69 ہزار 218 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 7395 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں