تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کرونا وائرس ، دبئی کے ولی عہد کا عوام کے نام اہم پیغام

دبئی : دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے امارات میں مقیم تمام شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے امارات میں مقیم تمام افراد کے نام ایک کُھلا خط تحریر کیا جس میں‌ انہیں‌ مطمئن کرنے کی کوشش کی۔

خط میں انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ کرونا وائرس سے بالکل خوف زدہ نہ ہوں۔

انھوں نے اپنے خط میں کہا کہ ہمیں اپنے اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھنا چاہیے، ہمارے پاس ایک مضبوط لیڈر شپ موجود ہے، جو آپ کی صحت و تندرستی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

شیخ حمدان نے یقین دلایا کہ حکمرانوں کے لیے اماراتی شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن کی صحت و سلامتی سب سے اہم ہے، ایسی صورت میں لوگوں کو کرونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ اماراتی حکومت تمام افراد کی صحت کی حفاظت کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہےاور کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح سے متحد ہے۔

شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم خود کو، اپنے گھر والوں کو اور اپنے اردگرد تمام افراد کو محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور انداز میں کردار ادا کریں۔

شیخ حمدان نے لوگوں پر روز دیا کہ موجودہ صورت حال کے باعث معمولات زندگی میں عارضی طور پر تبدیلی لائیں اور حفظان صحت کے اصولوں پر پوری طرح سے عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اپنے خط کے  اختتام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ سب کو اپنی خفاطت میں رکھے ، ”آپ کا بھائی، حمدان بن محمد بن راشد المکتوم“ ۔

خیال رہے متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 130 سے تجاوز کرچکی ہے اور خدشہ ہے کہ اگلے چند روز میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -