تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بچوں میں کرونا کیسز بڑھنے لگے، ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادی

نیویارک : عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں بچوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد بارہ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والے مہلک ترین کرونا وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کو متاثر کیا جبکہ لاکھوں افراد کو لقمہ اجل بنایا اور دنیا کی بڑی بڑی معیشتوں کو بھی مالی مشکلات سے دوچار کیا، اب بچوں کو اپنا شکار بنانا شروع کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے کے بعد 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ماسک پہنانا لازمی قرار دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ابھی کم معلومات ہیں کہ بچوں میں یہ وائرس کیسے منتقل ہورہا ہے تاہم یہ شواہد موجود ہیں کہ کم عمر بچوں سے یہ دوسروں میں اسی طرح منتقل ہوتا ہے جیسے بالغوں سے منتقل ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 2 کروڑ 23 لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض ہیں جن میں سے 8 لاکھ 10 ہزار 914 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 60 لاکھ 29 ہزار 604 متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -