تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خلیجی ممالک میں کروناوائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد میں‌ اضافہ

دوحہ: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں مہلک کروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر میں ایک دن میں کروناوائرس کے 238 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد قطر میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 262ہوگئی۔

خیلجی ملک کویت کی محکمہ صحت نے ملک میں 3 نئے کروناوائرس کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد کویت میں کروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بحرینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بحرین میں کرونا میں مبتلا 77 افراد کی تصدیق کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 189 ہوگئی جبکہ 88 افراد صحت یاب ہوگئے۔

سعودی عرب میں مجموعی کروناوائرس کے مریضوں تعداد 21 ہے جو اس وقت ریاض، مشرقی ریجن ، مکہ مکرمہ اور جدہ میں موجود ہیں۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

خیال رہے کہ قطری صحت کے محکمے نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کروناوائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، جن میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونا اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -