جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، کراچی میں صورت حال بگڑنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ شہر قائد میں بھی صورت حال بگڑتی جارہی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ میں24گھنٹےمیں کروناکے804 نئےکیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 634 نئےکیسز سامنے آئے۔

اعلامیے کے مطابق کراچی میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 827 تک پہنچ گئی جن میں سے گیارہ ہزار 88 مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کروناسے مزید 31افراد زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 427 تک پہنچ گئی۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 26 ہزار 113 تک پہنچ گئی جن میں سے 12 ہزار 936 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک بھی ہے۔

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ کرونا کے حوالے سے آج کا دن پاکستان کے لیے خوفناک ثابت ہوا کیونکہ ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ 78 اموات ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختون خواہ میں 445، پنجاب 439، سندھ 427، بلوچستان 46، اسلام آباد 23، گلگت بلتستان میں 9 اموات ہوئیں ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 66,457 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,395 تک پہنچ گئی ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں