تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرونا وائرس: خیبرپختونخواہ کے محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کردی

پشاور: خیبرپختونخواہ کے محکمہ صحت نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں6 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے، جن میں سے کسی بھی شخص میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والی 7 پروازوں سے 1454 مسافر پشاور ایئرپورٹ پہنچے جنہیں اسکریننگ کے بعد ہی جانے کی اجازت دی گئی۔

یاد رہے کہ چین سے پھیلنے والے مہلک وائرس سے اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آج بھی چین میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد تعداد 450 سے تجاوز کرچکی۔

چین کے علاوہ بھارت، امریکا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں بھی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ ہانگ کانگ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف منگل 5 فروری کے روز چین میں کرونا وائرس کے چار ہزار نئے تصدیق شدہ کیسز رجسٹرڈ جبکہ 65 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

Comments

- Advertisement -