تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا وائرس سے انسانی دماغ بھی متاثر ہونے لگا، ماہرین کا ہولناک انکشاف

واشنگٹن : طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا دماغ بھی مفلوج ہونا شروع ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والی کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے انسانوں کا دماغ بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے، یہ خوفناک انکشاف کرونا وائرس میں مبتلا امریکی ریاست فلوریڈا کی عمر رسیدہ خاتون کے دماغ کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ہوا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 70 سالہ امریکی خاتون نے دماغ مفلوج ہونے کے باعث قوت گویائی سے محروم ہوگئی ہیں۔

ایک اور 50 سالہ خاتون کے دماغ کا معائنہ کرنے سے معلوم ہوا کہ خاتون کے دماغ کے خلیے وائرس کی نایاب پیچیدگیوں کے باعث مرچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاکت خیز وائرس کے باعث اٹلی اور چین میں مرکزی اعصابی نظام بھی متاثر ہونے کے کچھ کیسز سامنے آئے تھے۔

اگرچہ اب تک اعصابی پیچیدگیوں سے دنیا بھر میں 700،000 سے زیادہ افراد کو وائرس لاحق ہونے کا ایک چھوٹا سا ذیلی حصہ نظر آتا ہے ، تاہم ان رپورٹس میں طویل مدتی اثرات کے امکانات کی ایک پریشان کن تصویر پیش کی گئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں متاثر ہونے والے 7 لاکھ مریضوں میں معمولی اعصابی پیچیدگیاں دیکھنے میں آئیں ہیں لیکن ماہرین نے مستقل اعصابی پیچیدگیوں کے آثار ظاہر کیے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک 58 سالہ خاتون میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن اس میں کرونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی، جب خاتون کا ٹیسٹ کرنے سے معلوم ہوا کہ وائرس نے سینٹرل نروس سسٹم کو متاثر کیا تھا۔

خیال رہے کہ اعصابی علامات کرونا وائرس کی علامات میں شمار نہیں کی جاتی لیکن پھر بھی ڈاکٹروں نے خاتون کا کرونا ٹیسٹ کیا جس سے 58 سالہ خاتون میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

Comments

- Advertisement -