بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کرونا کی بگڑتی صورتحال، ایم کیو ایم کا سندھ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا کی بگڑتی صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی و صوبائی حکومت سے سندھ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ صحت کے بجٹ کو دگنا کیا جائے، تمام شہری کرونا سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے عوام کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 کرونا مریض جاں بحق

واضح رہے کہ سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 40 مریض انتقال کرگئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک کرونا وائرس کے باعث 615 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ مزید 370 کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے بھی 62 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کرونا وائرس کے 16 ہزار 487 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 15 ہزار 156 مریض گھروں میں، 76 آئسولیشن مراکز میں اور 1255 متاثرین کو اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 787 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں