جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کرونا وبا سے مزید 7 افراد کا انتقال، 353 نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 905 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 353 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے،کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار81 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں48 ہزار148 کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.73 ریکارڈ کی گئی، کرونامیں مبتلا624زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

- Advertisement -

کرونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 062افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا 5 ہزار 919، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں