جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کروناوائرس سے متعلق افواہیں، عالمی ادارہ صحت کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کروناوائرس سے متعلق افواہوں کو روکنے کے لیے اہم اقدامات کرنا شروع کردیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ صحت کی درست معلومات اور افواہوں کو روکنے پر کام کررہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کروناوائرس (کویڈ19) سے متعلق افواہوں کو روکنے کے لیے حکومتوں کا تعاون حاصل ہے۔ میڈیا، ائیرلائنز اور ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

کرونا وائرس کے ساتھ پروپیگنڈے کا بھی مقابلہ کررہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

اپنے حالیہ بیان میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق غلط معلومات اور افواہیں مشکلات پیدا کررہی ہیں، سازشی نظریات کرونا پر قابو پانے کے عمل کو نقصان پہنچا رہی ہیں، لوگوں کو صحت کے لیے درست معلومات تک رسائی ملنی چاہئے، کرونا وائرس سے متعلق غلط معلومات خوف کا سبب بنتی ہیں۔

چین سے پھیلنے والے مہلک کروناوائرس کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ’’COVID-19‘‘ کا نام دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ ہلاکت خیز کرونا وائرس چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے شروع ہوا تھا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے۔ چین میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں