تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس، عمان کی تازہ صورت حال سامنے آگئی

مسقط: عمان کے وزیر صحت نے تصدیق کی ہے کہ کرونا کے نئے کیسز کی تعداد میں یومیہ بنیادوں پر اضافہ ہورہا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت عمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جمعے کے روز ایک ہزار 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز کی تصدیق کے بعد عمان میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 71 تک پہنچ گئی، جن نئے مریضوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی اُن میں سے 470 مقامی جبکہ 667 غیرملکی باشندے ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 96 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 7 ہزار 499 افراد کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں: عمان کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر

دوسری جانب کویت کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں جمعے کو 520 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرین کی کُل تعداد 25 ہزار 952 تک پہنچ گئی۔

وزارت صحت کے ترجمان نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ نئے مریضوں میں 520 کویتی ، 86 انڈین ،53 بنگلہ دیشی ، 39 مصری اور دیگر ممالک کے شہر بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کویڈ 19 سے 172 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔  وزارت صحت سے جاری اعداد و شمار میں  بتایا گیا ہے کہ اب تک 25 ہزار 48 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

کویت میں اس وقت 172 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جبکہ جمعے کے روز مزید چھ مریض دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 285 تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -