تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکا میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن : کرونا وائرس میں مبتلاایک اور امریکی شہری جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی 69 ہوگئی جبکہ 3 ہزار 782 افراد میں اب تک ہلاکت خیز وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے مہلک ترین کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں کرونا کے باعث اب تک ایک درجن سے زائد افراد موت کے گھاٹ اُتر چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اور فلوریڈا سمیت امریکا کی 15 سے ریاستوں میں کرونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 782 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران امریکا میں کرونا وائرس کے 102 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے سبب ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 15 مارچ کو یوم دعا منانے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کے احکامات کے مطابق 15 مارچ کو ملک بھر میں یوم دعا طور پر منایا جائے گا۔

اس سے قبل ٹرمپ کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ایسے وقت میں تحفظ، مضبوطی کے لیے خدا کی جانب رجوع کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنا رخ دعاؤں کی طرف موڑ دیں، ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 11 مارچ کو عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دیا تھا، یہ وائرس اب تک 114 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 5 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

Comments

- Advertisement -