اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی موت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور کہا آپ وطن سے دُور ہیں اور ملک کیلئے قابل فخر خدمات انجام دے رہے ہیں، ہم آپ کو نہیں بھول سکتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بیرون ملک بسنے اور کام کرنے والے لاتعداد پاکستانیوں کی کرونا کے باعث اموات پر میں بےحد افسوس ہے، بہت سے پاکستانی کوروناکیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پرجاں بحق ہوئے ، میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
I am saddened by the news of the death of countless Pakistanis living & working abroad who have fallen victim to the COVID19. Many died while serving in the frontline of the global war against COVID19. My condolences & prayers go their families.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2020
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کرونا میں مبتلا اپنے ہم وطنوں کی جلد شفایابی کیلئےدعاگوہوں، آپ وطن سے دورہیں اورملک کیلئےقابل فخرخدمات انجام دےرہےہیں،آپ سب ہماری دعاؤں کاحصہ ہیں ، ہم آپ کوکبھی فراموش نہیں کرسکتےکہ ارضِ پاک سےکہیں دورآپ ہمارےفخر کاسامان اور اپنی ترسیلات و عطیات سے پاکستان کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرنے والا ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔
My prayers also for early recovery of those still battling COVID19. You are all in our prayers. We can never forget all of you far away from Pak who continue to do us proud & are our greatest asset, playing a critical role in Pak's development through remittances & charity work.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2020
اس سے قبل معاون خصوصی زلفی بخاری نے بیرون ملک انتقال کرنےوالوں کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیاروں کو کھونے کا دکھ سمجھ سکتا ہوں ، میتوں کو پاکستان لانے کے لئے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ انتقال کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، میتوں کی منتقلی میں عالمی سطح پر ایئرپورٹس کی بندش رکاوٹ ہے لیکن یقین دلاتاہوں کہ ہرتکلیف میں آپ کےساتھ ہیں، بیرون ملک پاکستان ڈاکٹر دکھی انسانیت کی جو خدمت کر رہے ہیں کورونا کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹرز،نرسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔