تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کوروناوائرس: سعودی عرب سے مثبت خبر!

ریاض: سعودی عرب میں کوروناوائرس کے صحت یاب مریضوں کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کورونا سے متعلق نئے اعداد وشمار جاری کیے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کے 381 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6 مریضوں کی اموات ہوئیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سعوی عرب میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار 880 ہوگئی۔

مملکت میں مہلک وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6 ہزر 591 ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 افراد نے کورونا کو شکست دی، ملک میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں 564 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -