تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا وائرس، عالمی معیشت کو دھچکا، ٹیکنالوجی کمپنیز کو دگنا فائدہ

نیویارک: کرونا وائرس نے عالمی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا مگر چند ٹیکنالوجی کی کمپنیز ایسی بھی ہیں جن کو پہلے سے زیادہ معاشی فوائد حاصل ہورہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں پھیل چکا جس کی وجہ سے 6 ہزار سے زائد اموات ہوچکیں جبکہ 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک نے شہروں کو لاک ڈاؤن کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کیں اور انہیں تین ہفتوں تک گھر میں ہی محصور رہنے کا مشورہ دیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف شہروں میں بسنے والے شہری اپنی بوریت کو دور کرنے کے لیے دوستوں اور دیگر رشتے داروں سے رابطے رکھے ہوئے ہیں جس کے لیے وہ آن لائن پلیٹ فارمز کا سہارا لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اٹلی متاثر ہوا جبکہ عالمی ادارہ صحت نے وائرس کا مرکز بھی اب یورپ کو قرار دے دیا، یورپین ممالک کی حکومتوں نے وائرس کی روک تھام کے لیے شہروں کو لاک ڈاؤن کررکھا ہے۔

یورپ میں واٹس ایپ کال اور مسیج کے استعمال میں 20 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسکائپ کا استعمال 100 فیصد بڑھ گیا۔

دنیا کے مختلف ممالک میں تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد آن لائن کلاسز کا آغاز ہوگیا جبکہ دفتری کاموں کے لیے بھی ملازمین ویڈیو کال کا سہارا لے رہے ہیں اور اسی کے ذریعے مٹینگز کررہے ہیں۔

ویڈیو کانفرنسنگ کا سوفٹ ویئر زوم بنانے والی کمپنی کو کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں بڑا فائدہ حاصل ہوا ہے کیونکہ اُس کے صارفین کی تعداد چند روز میں ہی دگنی ہوگئی اور سافٹ ویئر کے استعمال میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا۔

علاوہ ازیں گوگل اور مائیکروسوفٹ کمپنیاں صارفین کو ویڈیو کانفرنسنگ اور لائیو ڈاکیومنٹ کولیبریشن کی خدمات تک مفت رسائی فراہم کررہی ہیں۔ میسجنگ، تعلیم اور دیگر کاموں  میں مدد فراہم کرنے والی موبائل ایپلی کیشنز کا استعمال کئی گنا بڑھ چکا ہے۔

گھروں میں محصور ہونے والے شہری تفریحی مواد حاصل کرنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کی طرف جارہے ہیں۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں یوٹیوب، نیٹ فلکس، فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد بڑھی جس کے بعد اشتہارات دینے والی کمپنیوں نے مذکورہ کمپنیز کو دگنے پیسوں میں اشتہارات دینا شروع کردیے۔

Comments

- Advertisement -