تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس ، قطر نے ایک اور بڑی پابندی عائد کردی

قاہرہ : قطر نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 14 دن کے لئے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائدکردی تاہم ٹرانزٹ ویزاپر قطر آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق قطر نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائدکردی، پابندی کا اطلاق بدھ 18 مارچ سے ہوگا، غیر ملکیوں پر14 دن کے داخلےپر پابندی ہو گی۔

ایئرپورٹ پہنچنے والے شہریوں کو 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ٹرانزٹ ویزاپر قطر آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

دوسری جانب قطر ایئرلائن کا کارگو آپریشن بھی تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

گذشتہ روز کروناوائرس کے پیش نظر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کے لیے 75 بلین قطری ریال کا خصوصی مالیاتی پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں : کروناوائرس: قطری امیر کا بڑا اعلان

قطری امیر کا کہنا تھا کہ اتوار سے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹی کے طلبا کلاسز کے دوران فاصلے سے بیٹھیں گے، سرکاری اسکولوں کے 12ویں جماعت کے طلبا وقت پر اور امتحانات کے صدر دفاتر میں پیپرز دیں گے۔

خیال رہے قطر نے چودہ ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف ورک ویزہ یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں ، وزٹ ویزہ اور آن لائن آرئیول ویزے کے حامل مسافروں کو قطر آنے کی اجازت نہیں۔

قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی تھی، ان میں بنگلہ دیش،چین،مصر،بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں