تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس، پاکستان میں‌ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں‌ ریکارڈ اموات

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک ہی دن میں کرونا سے ریکارڈ اموات ہوئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد اضافے کے بعد 51 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 387 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ڈھائی ہزار افراد کو وائرس کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ملک بھر میں چار لاکھ 45 ہزار 987 افراد کے کرونا ٹیسٹ مکمل کیے جاچکے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 50 ہزار 694 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں صحت یا ب ہونے والے افراد کی تعداد اضافے کے بعد 15 ہزار 201 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہی دن میں پچاس اموات ہوئیں جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے، اب تک ملک بھر میں کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 1ہزار 67 تک پہنچ گئی۔

صوبائی / علاقائی صورت حال

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 20 ہزار 883، پنجاب میں 18 ہزار 455، خیبر پختونخواہ میں 7 ہزار 391، بلوچستان میں 3 ہزار 74 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 326، گلگت بلتستان میں 602 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی۔

خیبرپختونخواہ میں کرونا کے 365 مریض انتقال کرگئے جبکہ سندھ میں 336، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض دوران علاج دم توڑ گیا۔

Comments

- Advertisement -