ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’’کراچی، بندرگاہ پر ماسک، سینیٹائزر پر ٹیکس وصول نہیں ہوگا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر لائیو سیونگ اشیا ماسک، سینیٹائزر پر ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم نے بندرگاہوں پر جگہ بڑھا دی ہے، تاجروں سے پورٹ پر ڈیمرج چارجز 15 اپریل تک وصول نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے، ماتحت اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو پہلے ہی چھٹی دے چکے ہیں، صرف ضروری اسٹاف کو ماتحت اداروں میں بلایا جارہا ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ وزارت بحری امور ای آفس پر منتقل ہوچکی ہے، اب فائلیں نہیں بناتے ہیں، وزیراعظم کو تجویز دی تھی لاک ڈاؤن میں بندرگاہ کو کھلا رکھنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے کروناریلیف پیکج جاری کردیا

وزیر بحری امور نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا بشمول دالیں، طبی سازو سامان بندرگاہ کے ذریعے آتا ہے، 90 فیصد تجارت سمندری راستے سے ہوتی ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ اگر شپمنٹ بند کردی گئی تو فارن ایکسچینج آنا کم ہوجائے گا چنانچہ بندرگاہ کو کھلا رکھنا بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 179 ہوگئی ہے، سندھ میں 421، پنجاب 394، بلوچستان میں 131 کرونا مریض زیر علاج ہیں۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں 84، کے پی 123، اسلام آباد 25، آزاد کشمیر میں ایک کرونا وائرس کا مریض ہے، ملک میں وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے، زیر علاج مریضوں میں 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں