تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کرونا وائرس کے خلاف جنگ، شوبز ستارے میدان میں‌ آگئے، عوام سے اپیل

کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شوبز ستارے میدان میں آگئے اور انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ایپل کردی۔

فنکاروں نے عوام کو کرونا وائرس کی خوفناک شکل دکھاتے ہوئے یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ علاج سے پہلے احتیاط کریں۔

اداکارہ ریما خان، احسن خان، حمیرا ارشد، ماہرہ خان، عائزہ خان، مایا علی ظفر، عاصم اظہر اور علی سمیت دیگر شخصیات نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

 

View this post on Instagram

 

#covid_19 #corona #coronavirus #lockdownpakistan #lockdown

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

گلوکار و اداکار علی ظفر نے حکومت سے فوری طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی جبکہ فخر عالم نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی۔ اداکارہ ثنا نےذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کی درخواست کردی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک تین اموات ہوچکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 729 تک پہنچ گئی جن میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 396 مریض ہیں۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر حکومتی شخصیات نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود کرلیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہیں اور وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -