تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کوروناوائرس: سعودی انجینیئر کی منفرد ایجاد پر دنیا حیران

ریاض: سعودی انجینیئر نے کڑا نما ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عضاب العنزی نامی سعودی انجینیئر نے کورونا کو پھیلنے سے روکنے اور سماجی فاصلے کے لیے ایک کڑا(ڈیوائس) ایجاد کیا ہے۔

یہ ڈیوائس ایک شخص کو دوسرے سے تقریباً 1 میٹر تک فاصلہ برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔

عضاب العنزی نے سماجی فاصلے کی پابندی سے کڑے کا اصول اخذ کیا، اس ڈیوائس میں یہ خصوصیت ہے وہ کڑا پہننے والے کو خودکار طریقے سے انتباہ جاری کرتا ہے کہ سماجی فاصلہ ایک میٹر سے کم ہورہا ہے۔

کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے فاصلہ نما کڑا | Urdu News – اردو نیوز

انجینیئر کا کہنا ہے کہ یہ کڑا نما ڈیوائس شدید قسم کی ویووز جاری کرتی ہے، جو آواز کی صورت میں کڑا پہننے والے کے کان تک پہنچتی ہے تاکہ وہ فوراً فاصلہ دوبارہ برقرار رکھے۔

سماجی فاصلہ نہ ہونے کی وجہ سے دہشت ناک تنبیہ الارم بجتا ہے جس پر کڑا پہننے والا فاصلہ رکھنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی انجینیئر العنزی سائبر سیکیورٹی میں ماسٹرز کررہے ہیں جبکہ حائل یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے پروگرام سے بھی منسلک ہیں، ان کی اس ایجاد پر دنیا خوب داد دی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -