ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سخت لاک ڈاؤن نہ کرنے کا خوف ناک انجام، یورپی ملک نے غلطی مان لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹاک ہوم: یورپی ملک سوئیڈن نے کورونا وائرس کے دوران سخت لاک ڈاؤن نہ کرنے سے ہونے والی اموات پر ملکی پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا پر پالیسی بنانے والے سوئیڈش ڈاکٹر تیگ نیل نے تسلیم کیا کہ کورونا وائرس کے باوجود سخت لاک ڈاؤن نہ لگانا بڑی غلطی تھی۔

سوئیڈش ڈاکٹر نے کہا کہ ہماری پالیسی بہت بہترہوسکتی تھی اگردوبارہ ضرورت پڑی توسخت لاک ڈاؤن لگائیں گے، سوئیڈن میں پڑوسی ملکوں سےکہیں زیادہ اموات ہوئیں۔

ڈاکٹرتیگ نیل نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے فن لینڈ، ناروے، اورڈ نمارک میں اموات کی شرح بہت کم رہی تاہم سوئیڈن میں کورونا سےساڑھےچار ہزار اموات رپورٹ ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 ملین آبادی والے ملک سوئیڈن میں سخت لاک ڈاؤن نہ ہونے سے 4 ہزار 468 اموات اور 38 ہزار 589 متاثر ہوئے جب کہ سخت لاک ڈاؤن والے ممالک ڈنمارک میں صرف 580، ناروے میں 237 اور فن لینڈ میں 320 اموات ہوئیں۔

ڈاکٹرتیگ نیل کا مزید کہنا تھا کہ تجربہ سے اپنی غلطیوں کا اندازہ ہوگیا، سیکھنے کو ملا کہ ہم نے کورونا وبا میں کیا اقدامات کیے اور دنیا نے کیا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں