بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کروناوائرس: پٹرول کی قیمت میں تاریخی کمی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کروناوائرس کے باعث برطانیہ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تاریخی کمی کا امکان ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 پینس(برطانوی سکہ) کمی کا منصوبہ تیار کیا جاچکا ہے جسے ممکنہ طور پر جلد نافذ کردیا جائے گا۔

متوقع کمی کے بعد برطانیہ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 112 پینس جبکہ ڈیزل 115 پینس  ہوجائے گی۔

مہلک وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت17سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات دیگر ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.4 فیصد کمی کے بعد خام تیل 27 ڈالر 74 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

اسی ضمن میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں حیران کن حد تک کمی ہوسکتی ہے۔

کرونا کے اثرات ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت17سال کی کم ترین سطح پر آگئی

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے اثرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔ منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، امریکی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد کمی کے بعد خام تیل 25 ڈالر 41 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں