واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ چار ہفتوں میں کرونا ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہونے کا دعویٰ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس نے اس قدر تباہی مچائی اب تک کروڑوں انسانوں کو بیمار جبکہ لاکھوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سوائے روس کے کئی ماہ گزرنے کے باوجود دنیا کے بڑے بڑے سائنسداں و ممالک بھی کرونا ویکسین بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ماہ میں ویکسین دستیاب ہوجائے گی۔
کرونا ویکسین کی دستیابی سے متعلق امریکی صدر نے ریاست پنسلوانیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین سے چار ہفتوں میں کووڈ 19 کی دوا دستیاب ہوگی۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ الزام بھی عائد کر چکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا کے خلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا۔
روس میں کرونا ویکسین کی ترسیل شروع، آج تمام شہروں میں پہنچ جائے گی
خیال رہے کہ روس کی جانب سے دو روز قبل روس کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ سپلائی کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، لیکن بہت سے روسی سائنسدانوں نے اس ویکسین کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے مخالفت بھی کی تھی۔