تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کورونا وائرس کی شکار خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، ایک چل بسا

ٹنڈوالہیار: صوبہ سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جس میں سے ایک نومولود اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سےتعلق رکھنےوالی خاتون نے نجی اسپتال میں جڑواں بچوں کو جنم دیا، خاتون کا ڈیلیوری سےپہلےکراچی میں کورونا ٹیسٹ ہوا تھا جو مثبت آیا۔

جڑواں بچوں میں سے ایک نومولود اسپتال میں ہی چل بسا جب کہ دوسرے کی حالت بہتر ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کی طبیعت کو بھی ٹھیک قرار دیتے ہوئے ماں اور بچے کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ خاتون کے بچے اور عملےسمیت13افراد کے کورونا ٹیسٹ کیےگئے، خاتون کی ڈیلیوری کےبعدنجی اسپتال 14 دن کیلئے سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال کے باہر پولیس و رینجرز کو بھاری تعداد میں تعینات کر دیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -