تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ووہان میں کورونا کی نئی لہر ، چینی حکومت کا بڑا فیصلہ

ووہان : چینی حکومت نے ووہان میں ایک بار پھر تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، شہرمیں لاک ڈاون ختم ہونے کے 35 روز بعد چھ کیسز رپورٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان میں چھ نئے کیسزسامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کی نئی لہر پھیلنے کاخدشہ بڑھ گیا ہے، چینی حکومت نے ووہان میں ایک بار پھر تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی حکومت نےتمام اضلاع کو دس دنوں میں ووہان میں مقیم گیارہ ملین افراد کے ٹیسٹ کیلئےحکمت عملی پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے، ووہان میں دس دن میں تقریبا 1 کروڑ دس لاکھ افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں : خطرہ! چین میں کرونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

خیال رہے چینی شہرمیں لاک ڈاون ختم ہونے کے پینتیس روز بعد چھ کیسزرپورٹ ہوئے، جو ایک ہی رہائشی کمپاونڈ میں سامنے آئے، ووہان ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہر میں کرونا کا خاتمہ اور افزائش کو روکنا اب بھی بڑا اور بھاری ٹاسک ہے۔

مذکورہ تمام مریضوں کے کورونا ٹیسٹ آج مثبت آئے البتہ ان میں کسی قسم کی کرونا علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

خیال رہے گذشتہ روز چین میں مجموعی طور پر 17 نئے کیسز سامنے آئے جو کہ 28 اپریل کے بعد سب سے رپورٹ ہونے والے کیسز ہے، جس کے بعد چین میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 82918 ہوگئی ہے جبکہ 4633 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -