جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کوروناویکسین: انڈونیشیا کے فیصلے نے پوری دنیا کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ: آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں کورونا ویکسی نیشن کی ترجیحات میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھی شامل کرلیا گیا۔

دنیا کے دیگر ممالک ترجیحی بنیادوں پر پہلے ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن کے عمل سے گزار رہے ہیں لیکن انڈونیشیا وہ واحد ملک ہے جس نے اسنٹاگرام انفلوئنسرز کو بھی اولین فہرست میں شامل رکھا ہے اور نامور شخصیات کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ اس ملک کی آبادی تقریباً27 کروڑ سے زائد ہے۔

انڈونیشیا میں 13 جنوری کو صدر جوکو ودود کو ویکسین لگانے سے انسدادکورونامہم کا آغاز ہوا جس کے بعد سے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر زیادہ فالوونگ رکھنے والوں کو ویکسین کے لیے ترجیح دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

لاکھوں بلکہ کروڑوں مداح رکھنے والی شخصیات ویکسین لگوانے کے بعد پوسٹ کے ذریعے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہیں اس طرح عوام میں موجود ویکسین سے متعلق غلط تصورات دور ہورہے ہیں اور ویکسی نیشن کے عمل سے دیگر لوگوں کو گزارنے کے لیے رائے عامہ بھی تیار ہورہی ہے۔

حالیہ دنوں انڈونیشیا میں ٹی وی پر مقبول رفیع احمد نامی شخص کو بھی ویکسین لگائی گئی، ان کے انسٹاگرام پر لگ بھگ 5 کروڑ فالوورز ہیں۔ ویکسین لگنے کے بعد رفیع احمد نے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ‘الحمداللہ، ویکسین لگوانے سے خوفزدہ نہیں ہوں’۔ اسی طرح دیگر نے بھی ویکسی نیشن میں حصہ لیا۔

دو روز قبل جن انسٹاگرام انفلوئنسرز کو ویکسین لگائی گئی ان میں موسیقار ایریل اور ریسا سرسوتی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں 15 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز کے علاوہ انفلوئنسرز کو شامل کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں