کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پرگفتگوکی۔
تفصیلات کے مطابق آج ہونے والی ملاقات میں دونوں شخصیات نے صوبے میں جاری ٹارگٹڈ آپریشنز اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
کورکمانڈر کراچی نوید مختار جب وزیراعلیٰ ہاوٗس پہنچے تو قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔
ملاقات میں میں بلدیاتی انتخابات کے دنوں میں پیدا ہونے والی صورتحال اورصوبے کے مجموعی حالات زیرِ بحث رہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس میں سیکورٹی کے علاوہ اور بھی کئی موضوع گفتگو کا محوربنے۔