جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پنجاب میں کالعدم جماعتوں کےخلاف رینجرز کارروائی کرے گی:ایپکس کمیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کےخلاف پنجاب میں آپریشن کرنےکافیصلہ کیاگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کالعدم تنظیموں کےخلاف پنجاب میں رینجرز کی خدمات لینے کافیصلہ کیاگیاہے۔

ذرائع کےمطابق حکومت کی مرضی سےمخصوص علاقوں میں رینجرز آپریشن کرے گی،جبکہ آپریشن پرصوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اس سےقبل لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

شہبازشریف اور کورکمانڈر لاہور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ،افسروں،جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہاتھاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نےنئی تاریخ رقم کی،انہوں نےکہاکہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جائیں گی۔

شہبازشریف کا کہناتھاکہ پاک فوج ہرقسم کےچیلنج کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے،جبکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیےسب کو مل کر بھرپورکردار اداکرنا ہے۔

مزید پڑھیں:مجرموں کوعبرت ناک سزا دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا تھاکہ بزدلانہ کارروائیاں قوم کےعزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں