راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس کا جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں انعقاد کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئی ۔
کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تربیتی امور بشمول ملک کی سکیورٹی صورتحال سمیت داخلی اور بیرونی چیلنجز پر بات چیت کی گئی.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب میں
کامیابیوں اور دیگراقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ اور سانحہ اےپی ایس کے شہداءکوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔
اجلاس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ وطن کیلئےقربانیاں دینےوالوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں اوراقدامات پرثابت قدم رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس کے دوران آپریشن ضرب عضب میں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا.
اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اور اس کے دیگر پہلوؤں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا،