منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا احتساب جاری رہے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا احتساب جاری رہے گا، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ کرپشن کا خاتمہ ہے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوئی سمت ہے نہ ان کو کوئی سمجھ ہے، پوری اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، اپوزیشن کے جلسوں سے پریشان نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر جلسوں کی آڑ میں اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا احتساب جاری رہے گا، عوام انتشار کی سیاست کو پہلے بھی مسترد کرچکے، اب بھی کریں گے، تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت میں مصروف ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے عوامی خدمت کا سفر رواں دواں رہے گا، کرونا کی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے، احتجاجی سیاست کرنے والے عناصر عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی سے وبا بڑھ سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں