اسلام آباد : چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مشکل برداشت کرلیں گے، لیکن کبھی احتساب پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھاکہ مجھے بے شک برا بھلا کہیں، جواب نہیں دوں گا لیکن اگر ادارے کو برا کہیں گے، تو بحیثیت سربراہ جواب دیتا رہوں گا۔
چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نیب میں سزا دلوانے کی شرح 7 فیصد ہے، دعوے سے کہتا ہو ں نیب میں سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے اگر یہ بات غلط ثابت ہو خود ہی گھر چلا جاؤں گا۔
چیئرمین جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کے وسائل اور بجٹ محدود ہیں، ماضی میں حکمرانوں کے خلاف کارروائی کی، تو نیب کے بجٹ میں کٹ لگا دیا گیا مشکل برداشت کرلیں گے، مگر کسی کے ساتھ سمجھوتا نہیں کریں گے۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہاکہ کرپٹ آدمی چاہے اقتدارمیں ہو یا اپوزیشن میں ، جواب دہ ہے، کرپشن کے خاتمے میں نیب کا کردار کلیدی ہے۔
[bs-quote quote=”5لاکھ کےمنصوبے پر50 کروڑلگ جائیں توکیا اس کا پوچھناجرم ہے؟” style=”style-2″ align=”left” author_name=”جاوید اقبال” author_job=”چیئرمین نیب”][/bs-quote]
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی شخص کا چہرہ نہیں دیکھتے، صرف مقدمہ دیکھتے ہیں۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے کہ نیب کے فیصلے معیشت پر اثر انداز ہورہے ہیں، آج تک کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایاجس سےمعیشت کونقصان کااندیشہ ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 5لاکھ کےمنصوبے پر50 کروڑلگ جائیں توکیا اس کا پوچھناجرم ہے؟