اشتہار

ای او بی آئی میں کرپشن اور اقربا پروری کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) کی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور اقربا پروری کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ای او بی آئی کی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں بڑے پیمانے پر خُرد بُرد اور اقربا پروری کا انکشاف ہوا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملازمین کی بھرتیوں اور ضم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کے برخلاف نذر محمد بزدار ڈی جی ایچ آر عہدے پر برقرار رہے۔ ڈپٹی ڈی جی ایچ آر ثاقب بٹ کو بوگس پنشن کیس کے باوجود ترقی دی گئی اس کے علاوہ 16 افسران کو کورس میں ناکامی کے باوجود ترقیاں دی گئیں۔

- Advertisement -

آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 350 کے وی کا جنریٹر خریدنے کیلیے 50 لاکھ ادائیگی کی گئی، لیکن ادائیگی کے 5 سال بعد بھی جنریٹر حاصل نہیں کیا گیا۔ 7 کروڑ 80 لاکھ کے ناکارہ اے سی خریدے گئے۔

خاتون کو ہراساں کرنے والے برطرف ملازم مبشر رضی کو بحال کر دیا گیا۔ ڈی جی ای او بی آئی مسعود عباس نے آڈٹ رپورٹ کو نظر انداز کیا اور سید وصی حیدر کی تقرری و ترقی سے قومی خزانے کو ڈیڑھ کروڑ کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2014 میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی مستقلی کو غیر قانونی قرار دیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ کے واضح حکم کے باوجود ملازمین کی بھرتیوں اور انہیں ضم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں